1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمن ہائی وے پر مسافر بس کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک

27 مارچ 2024

جرمنی کے مشرقی شہر لائپزگ کے قریب ایک مسافر بس کو پیش آنے والے ایک بڑے حادثے میں بدھ ستائیس مارچ کو کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بس جرمن دارالحکومت برلن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ جا رہی تھی۔

https://p.dw.com/p/4eBh1
حادثے کے وقت اس بس میں 55 افراد سوار تھے، جن میں سے 53 مسافر تھے اور باقی دو ڈرائیور
حادثے کے وقت اس بس میں 55 افراد سوار تھے، جن میں سے 53 مسافر تھے اور باقی دو ڈرائیورتصویر: Jan Woitas/dpa/picture alliance

لائپزگ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یورپ کے بیسیوں شہروں میں خاص طور پر نوجوانوں اور سیاحوں کو کم قیمت پر زمینی سفر کی سہولت مہیا کرنے والے فلکس بس نیٹ ورک کی اس بس کو یہ حادثہ جرمنی میں آٹوبان کہلانے والی ہائی ویز کے نیٹ ورک کی ایک شاہراہ اے نائن پر پیش آیا۔

انٹرسٹی ٹرین مزدوروں کے گروپ پر چڑھ گئی، کم از کم دو ہلاکتیں

پولیس کے مطابق آج بدھ کی صبح یہ مسافر بس نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ہائی وے سے اتر کر الٹ گئی۔

حادثے کے فوری بعد کئی امدادی ہیلی کاپٹر اور ایمبولنسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور ہلاک شدگان کی لاشیں ہٹانے اور زخمیوں کی طبی دیکھ بھال کا کام شروع کر دیا گیا تھا۔

یہ مسافر بس جرمن دارالحکومت برلن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ جا رہی تھی
یہ مسافر بس جرمن دارالحکومت برلن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ جا رہی تھیتصویر: Jan Woitas/dpa/picture alliance

اس دوران ریسکیو کارروائیوں کے باعث متاثرہ آٹوبان پر دوطرفہ ٹریفک بھی پوری طرح بند کر دی گئی تھی۔ جرمنی میں اے نائن کہلانے والی آٹوبان ملک کے شمال اور جنوب میں قومی شاہراہوں کو جوڑنے والی ایک مرکزی ہائی وے ہے۔

فلکس بس کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''یہ بات ابھی تک واضح نہیں کہ یہ حادثہ کن حالات میں پیش آیا۔ ہم پولیس، مقامی حکام اور امدادی کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، زخمیوں کا علاج جاری ہے اور اس حادثے کے اسباب کا تعین بھی جلد ہی ہو جائے گا۔‘‘

جرمن نوجوان کتے کو بچانے کی کوشش میں کار کی زد میں آ کر ہلاک

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ حادثے کے وقت اس بس میں 55 افراد سوار تھے، جن میں سے 53 مسافر تھے اور باقی دو ڈرائیور۔

ایک ڈرائیور بس چلا رہا تھا جبکہ طویل مسافت کے پیش نظر دوسرا ڈرائیور ضابطوں کے مطابق اضافی طور پر بس میں موجود تھا۔ 

حادثے کے فوری بعد کئی امدادی ہیلی کاپٹر اور ایمبولنسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے
حادثے کے فوری بعد کئی امدادی ہیلی کاپٹر اور ایمبولنسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھےتصویر: Jan Woitas/dpa/picture alliance
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کارروائیوں کے لیے متاثرہ آٹوبان پر دوطرفہ ٹریفک پوری طرح بند کر دی گئی تھی
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کارروائیوں کے لیے متاثرہ آٹوبان پر دوطرفہ ٹریفک پوری طرح بند کر دی گئی تھیتصویر: Jan Woitas/dpa/picture alliance

ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں مسافر ٹرین الٹ گئی، تین افراد ہلاک

اے نائن آٹوبان پر لائپزگ کے نواح میں ہی گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایک مسافر بس کو ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ہائی وے ریسکیو کے لیے رکاوٹ بننے والے سو ڈرائیوروں کو جرمانہ

اس سے قبل 2019ء میں بھی اسی شاہراہ پر وفاقی صوبے سیکسنی انہالٹ میں باڈ ڈیورین برگ کے قریب ایک بس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ایک خاتون ہلاک اور کئی دیگر مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

آج پیش آنے والا حادثہ اس جرمن شاہراہ پر گزشتہ کئی برسوں کے دوران رونما ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حادثہ ہے۔

م م / ع ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)