1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

کتے کو بچانے کی کوشش میں جرمن نوجوان کار تلے کچلا گیا

17 فروری 2023

جرمنی میں موٹر وے پر ایک بیس سالہ نوجوان ایک کتے کو بچانے کی کوشش میں خود حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا۔

https://p.dw.com/p/4Nf8F
Deutschland | Unfall auf A6: Mit Sprengstoff beladene Militärlaster kollidieren
تصویر: Marius Bulling/onw-images/Ostalb Network/dpa/picture alliance

جرمن شہر میونسٹر سے تعلق رکھنے والا ایک 20 سالہ نوجوان جمعہ کی صبح آٹو بان یعنی موٹر وے پر محو سفر تھا۔ راستے میں اسے سڑک کنارے ایک نوجوان خاتون دکھائی دی جو اپنا کتا پکڑنے کی کوشش میں تھی۔

نوجوان نے بھی مدد کی غرض سے گاڑی سائیڈ پر روک لی۔ 24 سالہ لڑکی کی کار میں پیٹرول ختم ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے اپنی کار آٹو بان کی سائیڈ پر روک کر مدد کی منتظر تھی۔

اس خاتون کا پالتو کتا بھی اس کے ہمراہ تھا۔ اسی دوران کتا خاتون کے ہاتھ سے رسی چھڑا کر تیز موٹر وے پر آ گیا۔ نوجوان خاتون اپنے کتے کو بچانے کی کوشش میں مصروف تھی۔

پولیس کے مطابق اسی دوران میونسٹر سے تعلق رکھنے والا نوجوان مدد کے لیے رک گیا۔ بیس سالہ نوجوان جب موٹر وے کے بیچ کتے کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تو اس دوران ایک کار سے ٹکرا کر فاسٹ لین میں جا گرا۔

اسی دوران فاسٹ لین میں وہ ایک دوسری تیز رفتار کار تلے کچلا گیا۔ کتے کو بچانے کی کوشش کرنے والا جرمن نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اس المناک حادثے کے بعد اے ون نامی آٹو بان کو امدادی کارروائیوں کی غرض سے کئی گھنٹوں تک بند رکھا گیا۔

ش ح / ع ا (ڈی پی اے)